98

کوئٹہ کے مغوی سرجن ابراہیم خلیل گھر پہنچ گئے

بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے اغوا کیے گئے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے گھر پہنچنے کی تصدیق کر دی، انہیں ڈیڑھ ماہ قبل 13دسمبر کو کوئٹہ سے اغواء کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیور سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو آج صبح 6 بجے نامعلوم افراد نے چمن میں مال روڈ پر چھوڑ دیا، جہاں سے ایک ٹیکسی کے ذریعے وہ اپنے گھر پہنچے۔

ٹیکسی ڈرائیور کے مطابق ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے کپڑے خون آلود تھے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ زخمی بھی تھے جبکہ ان کی حالت بھی کافی خراب اور خستہ حال تھی۔

نیور سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا ہونے کے بعد سے ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی اور دیگر ڈاکٹروں کی تنظیموں کی جانب سے ان کی بازیابی کے لیے کوئٹہ بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز کا مسلسل بائیکاٹ کیا جارہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں