55

فلپائن کی مسجد پر دستی بم حملہ، 2 افراد جاں بحق

فلپائن میں ایک مسجد پر دستی بم کا حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

مسجد پر دستی بم حملہ فلپائن کے جنوبی شہر زمبو آنگا ZAMBOANGA کی مسجد پر ہوا، حکام کے مطابق مسجد میں سوئے ہوئے افراد پر حملہ کیا گیا۔

فلپائنی حکام کے مطابق دستی بم حملہ آج صبح مسجد کے اندر کیا گیا جس میں مسجدمیں سوئے ہوئے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

شہر کی علماء کونسل نے مسجد پر حملے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

علماء کونسل نے اس حملے کو غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے جبکہ لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

3 روز قبل فلپائن میں 2 بم دھماکوں میں گرجا گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں