92

چین:3 سالہ بچہ خود کو واشنگ مشین میں پھنسا بیٹھا

یوں تو شرارتوں اور کھیل کود میں بچوں کا کوئی ثانی نہیں ہوتا تاہم بعض اوقات یہ شرارتیں اور کھیل وبال جان بھی بن جاتی ہیں،ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی بچے کو ہی دیکھ لیں جو خود کو واشنگ مشین میں پھنسا بیٹھا ہے۔

چین کے صوبے Shandongکے شہر Jiningسے تعلق رکھنے والا تین سالہ بچہ اپنی بہن کیساتھ کھیل رہا تھا کہ اُسنے چھپنے کیلئے واشنگ مشین کا انتخاب کیا اور اُس میں پھنس گیا۔شرارت کے سبب مشکل میں پھنسے بچے کو اُس کے والدین نے نکالنے کی لاکھ کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے تاہم رو رو کر بے حال ہوتے ننھے میاں کی مدد کو آخر کار ریسکیو اہلکار آئے اور کچھ دیر کے بعد واشنگ مشین کاٹ کر بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں