121

دنیا کی سب سے بڑی آبشار کو لائٹوں سے سجادیا گیا

امریکا اور کینیڈا کے درمیان میں واقع دنیا کی سب سے بڑی آبشار نیاگرا فال نے حسین رنگوں کی چادر اوڑھ لی ہے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔کرسمس کے سلسلے میں شروع ہونے والے اس لائٹ شو میں نیا گرا فال سے گِرتا پانی ہر لمحے اپنا رنگ تبدیل کررہا ہے اوراندھیرے میں یہ نظارہ پورے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے ۔

قو س و قزاح کے رنگوں سے سجی نیا گرا فال کی اس کرسمس سجاوٹ پر کئی ملین ڈالر لاگت آئی ہے جوہزاروں افراد کو تفریح فراہم کر رہی ہے اور جدید سسٹم کی بدولت بجلی کااستعمال ایک لاکھ 20 ہزار ووٹس سے کم ہو کر 58 ہزار ووٹس رہ گیا ہے جبکہ ایل ای ڈی روشنیاں پہلے سے 14فیصد زیادہ روشن بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں